Family Laws Law Documentation
Nikahname

Column of Nikahnama Importance and Detail in Urdu

نکاح ایک سماجی معاہدہ ہے۔ جو فریقین کے درمیان ایجاب وقبول کےعمل سے مکمل ہو جاتا ہے۔ نکاح نامہ ایک قانونی دستاویز ہے۔ اس کےذریعے حقوق و فرائض کا تعین ہوتا ہے۔اکثر لوگ نکاح نامہ کی اہمیت سے واقف نہیں ہیں اس لیے ضروری ہےکہ نکاح نامہ کی ضرورت کا احساس دلایا جائے کیوں کے عورت کومذہب اورقانون نے اپنے مستقبل کےبارے میں جن تحفظات کویقینی بنانے کی اجازت دے رکھی ہےوہ نکاح نامہ کے کالم صحیح کرنے سے ہی ممکن ہے۔ اس لئے نکاح نامہ کے کالم انتہائی احتیاط سے پر کرنے کی ضرورت ہے۔

عام معلومات ( کالم 1 تا 12)
ان کالموں میں دولہا، دولہن کا نام ولديت، ضلع، عمر، یونین کونسل،فریقین کی طرف سے وکیل، گواه، شادی کی تاریخ اور یہ کی دلہن کنواری، بیوه یا مطلقہ ہے درج کرنا ہوتا ہے

حق مہر (کالم 13 تا 16 )
حق ، مہر کا نکاح نامہ میں . اندراج ضروری ہے۔ جو عورت کا مذہبی اورقانونی حق ہے ۔ ارشادات رسول اور عمل رسول کا خلاصہ ہے کہ جوحق مہر شوہر آسانی کے ساتھ ادا کرسکے اور بیوی بھی اس پر راضی ہو وہ شرعی حق مہر ہے

نکاح کے کالم نمبر 14 میں اسکی نوعیت لکھی جاتی ہے کہ وہ معجل ہے یا مؤجل۔اس طرح اگر مہر کا کچھ حصہ شادی کے موقع پر ادا کیا گیا ہو تو کالم نمبر 15 میں اس کی مقدار درج کی جاتی ہے۔اگر حق مہر کے عوض کوئی جائیداد وغیرہ دی گئی ہو تو کالم نمبر16 میں اس کی مکمل تفصیل اس کے آگے اور پیچھے کیا ہے۔ اور اس وقت اس کی قیمت کیا ہے درج کی جاتی ہے۔ تاکہ بعد میں دھوکا نہ ھو..

حق مہر کی اقسام
(1)مہر مؤجل
اگر مہر یا اس کے کسی حصے کی ادائیگی مستقبل میں کسی خاص مدت کے بعد دیاجانا طے پائے تو اس کو مہر مؤجل کہتے ہیں۔

(2) مہر معجل
ماہر معجل سے مراد مہر کا وہ حصہ جسے فورا ادا کرنا ہوتا ہے یعنی مہر کو نکاح کے وقت ادا کیا جاتا ہے یا جب بیوی طلب کریں تو اس کو فوری ادا کرے گا۔

خاص شرائط (کالم نمبر 17 )
کالم نمبر 17 خاص شرائط سے متعلق ہے جس کی خاص اہمیت ہے اس میں ناچاقی کی صورت میں نان و نفقہ کس طرح ادا ہوگا ۔اور رہائش کے بارے میں بھی لکھا جا سکتا ہے کہ شادی کے بعد دیہات میں رہائش ہو گی یا شہر میں اور شادی کے بعد تعلیم یا ملازمت جاری رکھنے کی اجازت ہوگی یا نہیں وغیرہ اس میں درج کی جاتی اس شق میں جہیز کی تفصیل بھی درج کی جاسکتی ہے۔

طلاق تفويض (کالم نمبر 18)
اس شق میں عورت مرد سے طلاق کا حق مانگ سکتی ہے اور اگر شوہر نے بیوی کو طلاق کا حق دے دیا ہے اور اس بارے میں کوئی شرائط مقرر کی ہیں تو وہ بھی اس خانہ میں درج کی جائیں گی۔ اور عورت جب چاہے مقررہ شرائط کو پورا کر کے اس حق کواستعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو شوہر کی زوجیت سے آزاد کر سکتی عورت کو اس کا نوٹس چیئرمین ثالثی کونسل کو دینا ضروری ہے کہ اس نے طلاق تفویض کا حق استعمال کیا ہے۔

شوہر کے حق طلاق پر پابندی ( کالم نمبر 19 )
اس کالم میں شوہر کے حق کے طلاق پر شرائط مقرر مقرر کی جاتی ہیں۔ مثلا حق مہر کی فوری ادائیگی اور بچوں کی حفاظت کی ذمہ داری ماں کی ہوگی وغيره..

حق مہلر اور نان و نفقہ کی دستاویز کا اندراج (کالم نمبر 20)
اگر شادی کے موقع پر حق مہر اور نان و نفقہ کے بارے میں کوئی دستاویز تیار کی گئی ہو تو اس کا اندراج کالم نمبر 20 میں کیا جاتا

دوسری شادی کیلئے اجازت نامہ ( کالم نمبر 21،22)
دوسری شادی کی صورت میں عائلی قوانین کے تحت پہلی بیوی اور چیئرمین ثالثی کونسل کا اجازت نامہ لینا ضروری ہے
اور دوسری شادی کی صورت میں بوقت نکاح کالم نمبر21 کو ضروری پر کرنا چاہیے اس میں دوسری شادی کی اجازت ملنے کی تاریخ درج کرنی ہوتی ہے۔ نکاح نامہ کو نکاح رجسٹرار مکمل کرکے یونین کونسل میں رجسٹرڈ کرواتا ھے..

Author

admin

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *